اسلام آباد ( پبلک نیوز)حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاون کرنے کے حولے سے سامنے آنے والے نوٹی فیکیشن کی تردید کر دی ہے. یاد رہے ملک میں لاک ڈاون کے نفاذ کے حوالے سے این سی او سی کا ایک نوٹی فیکیشن گردش کر رہا تھا جس نے افواہوں کا بازار گرم کر دیا تھا . اس جعلی نوٹی فیکشن کو بڑے پیمانے پر شیئر کیے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں اس نوٹی فیکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے. اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ عوام اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے آنے والی خبروں پر ہی یقین کریں. واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے جھوٹی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان بھر کے کئی شہروں میں مکمل لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا اور جن مقامات پر کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے ان شہروں اور علاقوں میں2 یا 3 مئی سے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے. ملک میں اس سے قبل بھی کئی بار کورونا وباء کے دوران جھوٹی خٌبروں کو پھیلایا گیا ہے.