کرک ( پبلک نیوز) سنٹرل جیل میں پچیس سالہ قیدی کی خودکشی، جیل حکام کا ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم۔
جیل حکام کے مطابق شاہداللہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کرک کا کہنا ہے کہ ضروری کاروائی کی بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسری جانب خودکشی کرنے والے نوجوان کے ورثاء نے احتجاجا انڈس ہائی وے کو بند کر دیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ جیل میں سخت آبزرویشن کے باوجود خودکشی کیسے کی۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔