افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: آرمی چیف

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: آرمی چیف
راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل ر لائڈ آسٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کا باہمہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل رلائڈ آسٹن کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور سمیت افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام فریقین کی رضامندی سےافغان قیادت میں ہونیوالے امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔