سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی ایم این ایز کو رہا کرنے کا حکم

سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی ایم این ایز کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد: اسلام آباد کی جوڈیشل عدالت نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے 2 ایم این ایزسمیت ایک رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار 2 اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت اسلاآباد کی جوڈیشل عدالت میں مجسٹریٹ انعام اللہ نے کی۔ مجسٹریٹ انعام اللہ نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایم این اے اسمبلی فہیم خان، عطاء اللہ اور رہنما رائے تنویر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دلائل دیئے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد تینوں ملزمان کو گزشتہ روز مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان عام انتخابات 2018 میں این اے 241 کراچی کورنگی سے منتخب ہوئے تھے جب کہ عطا اللہ بھی عام انتخابات 2018 میں این اے 250 کورنگی ویسٹ تھری سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔