پنجاب کی تحصیلوں میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز

پنجاب کی تحصیلوں میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز
لاہور: ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے عوامی سہولت کے پیش نظر لینڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ایڈوانس سافٹ وئیر کے استعمال سے لینڈ ریکارڈ میں نئی اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی ٹریننگ کا آغاز ضلع لاہور اور ساہیوال سے کر دیا گیا ہے جبکہ مئی میں باقی تمام اضلاع میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن پورٹل سے آگاہی کے لیے باقاعدہ مرحلہ وار ٹریننگ مکمل کر لی جائے گی جن میں تمام اضلاع کے سب رجسٹراراور ان کے عملہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔ ای رجسٹریشن کی بدولت صارفین کو گھر بیٹھے خود کار طریقے سے ای سٹامپ ویب پورٹل سے چالان کا حصول، بنک آف پنجاب میں مقررہ فیس کی ادائیگی، گھر بیٹھے از خود وثیقہ لکھنے کی سہولت، بائع مشتری اور گواہان کا اندراج، سب رجسٹرار کے سامنے بیانات اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رجسٹری کی نقل کا حصول کم سے کم وقت میں ممکن ہے۔جبکہ ای رجسٹریشن سے صارفین کے ریکارڈ کا تحفظ، سٹاف کی موثر مانیٹر نگ اور رجسٹری کے معاملات میں دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پلرا کی جانب سے کیے گئے ان اصلاحاتی اقدامات کی بدولت ریونیو ایڈمنسٹریشن کو موثر بنانے کے لیے انتظامی امور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجٹائز کیا جارہا ہے۔جنکی بدولت لینڈ ریکارڈ سروسز کا خود کار طریقے سے حصول ممکن اور سہل ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔