چاہت فتح علی کی آواز میں اپنا گانا سن کر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

چاہت فتح علی کی آواز میں اپنا گانا سن کر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا
سوشل میڈیا سے مقبولیت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے مشہور گلوکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘ اپنی آواز میں گایا ، جس پر علی ظفر نے بھی اپنا ردعمل دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر کی جانب سے ہدایت نامی صارف کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں چاہت فتح خان کو علی ظفر کا مشہورِ زمانہ گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘کچھ تبدیلی کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے گانے کے ساتھ ایک پیغام بھی علی ظفر کے نام جاری کیا جس میں انہون نے علی اور ان کی اہلیہ کی خیر خیریت دریافت کی بلکہ انہیں لندن وزٹ پر اپنے گھر بھی آنے کی دعوت دے دی ، ساتھ یہ بھی کہا کہ میں جب بھی لاہور آیا تو آپ سے ملنے ضرور آؤں گا ۔ چاہت فتح علی کا گانا سننے اور ان کی ملنے کی خواہش پر علی ظفر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے خیر کی دعا کی ۔ گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یااللہ خیر‘ ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔