جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

(ویب ڈیسک )   اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل میڈیا مہم کی تردید کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستان سکونت اختیار کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا، جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے سکول چلا رہی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   جسٹس بابر ستار کی لیگل فرم سکول کی لیگل ایڈوائزر تھی اور فیس وصول کی، جسٹس بابر ستار نے پاکستان اور امریکہ میں جائیداد ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News