نواز شریف کےقریبی ساتھی اور سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

نواز شریف کےقریبی ساتھی اور سینئر سیاستدان انتقال کر گئے
کیپشن: نواز شریف کےقریبی ساتھی اور سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینئر سیاستدان افضل تارڑ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن پارٹی کے مرکزی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ افضل تارڑ پارٹی قائد نواز شریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے، افضل تارڑ کی وفات ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا افضل تارڑ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے، ملک و قوم، پارٹی اور علاقے کیلئے افضل تارڑ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News