(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا، بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا۔ بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے۔ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لیکر پہنچے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-07/news-1715095713-8680.mp4
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوری بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی۔چک چھ بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم ہے جبکہ کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-07/news-1715095713-6227.mp4
وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا۔چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔