ویڈیو:شاہدرہ میں  ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات، 6 ڈاکو مریضوں ، سٹاف کو لوٹ کر فرار

(ویب ڈیسک )  تھانہ شاہدرہ کی حدود میں نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنےآ گئی۔ چھ ڈاکو مریضوں اور سٹاف کو لوٹ  کر فرار ہوگئے۔

لاہور  میں   تھانہ شاہدره 25 نمبر سٹاپ  پر نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے ، جس کی   سی سی ٹی وی ویڈیو پبلک نیوز نے  حاصل کرلی  ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6  ڈاکو موٹر سائیکلوں پر اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں آئے ، ڈاکوؤں نے ہسپتال میں مریضوں اور سٹاف کو بھی لوٹ لیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ    ڈاکوؤں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا ۔

  ڈاکو نجی ہسپتال میں لوٹ مار کرتے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے ۔ اہل علاقہ کی بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس نہ پہنچی ۔

Watch Live Public News