شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو چوری ہو گئی

شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو چوری ہو گئی
ویب ڈیسک: ہالی ووڈ صف اول کے اداکار ٹام کروز کی گاڑی چوری ہو گئی ہے۔ ان کی بی ایم ڈبلیو گاڑی اس وقت چوری ہوئی جب وہ برمنگھم میں فلم بندی میں مصروف تھے۔ برطانوی اخبار دی سن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹام کروز ’مشن ایمپاسبل‘ فلم سیریز کی ساتویں فلم کی عکس بندی کرا رہے تھے۔ اس دوران ان کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی گرینڈ ہوٹل کے باہر سے چوری کر لی گئی۔ یہی نہیں بلکہ چوری کی جانے والی کار میں ہزاروں پاؤنڈز مالیت کا سامان بھی تھا۔ خیال رہے کہ برمنگھم میں نیو سٹریٹ سٹیشن کی بالائی منزلوں پر گرینڈ سینٹرل شاپنگ سینٹر موجود ہے جس کو اتوار سے بدھ تک بند رکھا گیا جس کی وجہ فلم کی شوٹنگ تھی۔ ٹام کروز کی وہاں موجودگی سے شائقین خوشی دیدنی تھی۔ اس دوران برمنگھم کے لارڈ میئر محمد افضل بھی ٹام کروز اور ان کی ساتھی اداکارہ ہیلی ایٹویل سے ملے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ فلم کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔