پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،29اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،29اگست 2021
پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہیے۔ اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ افغانستان کواگر تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا امریکہ در اصل افغان طالبان کو سیاسی قوت کے طور تسلیم کر چکا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی نے پبلک نیوز کے ٹاک شو انسائیٹ ود فواد خورشید میں اظہار خیال کرتے ہوئے اندر کی بڑی خبر دے دی افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) کو بہت جلد کنٹرول کر لیں گے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والے غیر ملکیوں کو ملک کے بڑے شہروں میں کیوں بسایا جا رہا ہے۔ قوم پوچھ رہی ہے یہ فیصلہ کہاں ہوا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مذہبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے۔ سندھ کے پسماندہ علاقہ ننگر پار کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پی پی پی کی سینیٹر کرشنا کماری سے ہندو برادری کے مذہبی تہوار رکشا بندھن پر اپنے ہاتھ راکھی بندھوا لی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔