سوات،دیراور کمراٹ میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،سیاحوں کا اظہار تشکر

سوات،دیراور کمراٹ میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،سیاحوں کا اظہار تشکر
کئی گھنٹوں بعد بازیاب ہونے والے سیاحوں نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔ ایک بازیاب خاتون سیاح نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ہم پھنس گئے تھے لیکن پاک فوج نے ہمیں بچا لیا۔بزرگ خاتون نے کہا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان میرے بیٹے ہیں، پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ہسپانوی سیاح بھی پاک فوج کے مشکور ، پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ہسپانوی سیاح جوڑے کو بھی ریسکیو کر لیا۔ہسپانوی سیاح نے بتایا کہ ہم کافی مشکل میں تھے،بارش بہت زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ ہسپانوی جوڑے نے اردو میں اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ شکریہ پاکستان آرمی۔ آرمی ایوی ایشن پائلٹ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں سے موسم کافی خراب تھا لیکن ماؤں،بہنوں،بچوں اور بزرگوں کے چہرے ہمارے سامنے تھے، محصور افراد ہماری مدد کا انتظار کر رہے تھے، اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور دعائوں سے ہم ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔