موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

(ویب ڈیسک ) کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

پاکستان کیلئے معاشی خوشخبری آ گئی، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا پاکستان میں معاشی بہتری کا اعتراف کرلیا۔

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔ مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کر دی گئی۔

موڈیز نے سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ سی ڈبل اے 3 سے بڑھاکر سی ڈبل اے 2 کردی ۔ اس کے علاوہ   موڈیز  کی جانب سے   پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا۔ کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونا پانڈا بانڈز اور کمرشل کریڈٹ کے لیے اچھا ہے۔

موڈیز نےکہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔

Watch Live Public News