(ویب ڈیسک ) انگلش ٹیم کے بیٹر ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
37 سالہ کرکٹر ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی جب کہ کیرئیر کے دوران ڈیوڈ کو ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بھی رہنے کا اعزار حاصل ہے۔