ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

ویب ڈیسک: ارشد پپو قتل کیس میں  لیاری گینگ وار کے سربراہ   عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیے گئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کے کیس  میں   لیاری گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت  ہوئی۔  عدالت نے مدعی مقدمہ کو از سرنو نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے 12 ستمبر کو ٹرائل کورٹ سے بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
دوران سماعت درخوست گزار کے وکیل نے  کہا کہ   ملزم زبیر بلوچ 12 سال سے جیل میں ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔
رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد حسین نے کہا کہ  ملزمان کی طرف سے ٹرائل کورٹ میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،  سرکاری گواہ ہر تاریخ پر عدالت میں موجود ہوتے ہیں، ملزمان کی طرف سے کیس تعطل کا شکار ہے۔
رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم زبیر بلوچ کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا جاچکا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں ،  ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا ،  ملزمان پر اغواء قتل سمیت دہشتگردی کے الزامات ہیں ، ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News