ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر میں شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل کرنے کا مطالبہ

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر میں شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل کرنے کا مطالبہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو نامزد نہیں کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے.

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شائقینِ کرکٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر میں نامزد نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر رواں سال آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں تاہم ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن کو ٹیسٹ پلئیر آف دی کرکٹر کےلیے نامزد کیا گیا۔

شاہین نے رواں سال 9 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں جس میں انکی بالنگ اوسط 17.06 تھی جبکہ کیوی فاسٹ بولر کائل جیمی سن نے 5 میچوں میں محض 27 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر میں نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں بھارت کے روی چندران ایشون، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ، کیوی آل راؤنڈر کائل جیمی سن جبکہ سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان کرونارتنےاس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے شاہین کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر میں نامزد نہ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کائل جیمی سن نے کیوی ٹیم کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث انہیں اس کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔