سانحہ 9 مئی، تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

سانحہ 9 مئی، تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونےکی وجہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔