پاکستان میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں، میتھیوملر

پاکستان میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں، میتھیوملر
کیپشن: Want to see the right to freedom of expression and free press in Pakistan, Matthew Muller

ویب ڈیسک: امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان میں آزادیٔ اظہار اور آزاد صحافت کے حق کو دیکھنا چاہتا ہے۔

منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے جب پاکستان میں صحافیوں کی گرفتاری اور نیو یارک ٹائمز کی پاکستان میں بیورو چیف کو ملک چھوڑنے کا کہنے سے متعلق خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت کے حق کو اسی طرح دیکھنا چاہتے ہیں جیسے دنیا میں کہیں اور ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں دو صحافیوں اسد علی طور اور عمران ریاض خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں عام انتخابات کے بعد مبینہ دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق ان گرفتاریوں نے ملک میں آزادیٔ اظہار کے بارے میں خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں میڈیا یا صحافیوں پر قدغن لگانے کی شکایات تواتر سے سامنے آتی رہی ہیں۔