پولیس کی اسمگل شدہ چھالیہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

پولیس کی اسمگل شدہ چھالیہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

پبلک نیوز: بغدادی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے (99) کٹے چھالیہ وزنی 1980 کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا، گرفتار ملزم کا نام ہارون ولد سید محمد اسحاق ہے، گرفتار ملزمان اسمگل شدہ چھالیہ ایک شہر سے دوسرے شہر میں بذریعہ کوچز سپلائی کرتے تھے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کوزیر دفعہ 54 ض ف میں گرفتار کرتے ہوئے تمام اسمگل شدہ چھالیہ کو 550 ض ف میں قبضہ پولیس میں لیا گیا، مزید کاروائی کیلئے اسمگل شدہ چھالیہ و ملزم کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔