کرسٹینا اور ایوان نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کرسٹینا اور ایوان نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
میلبورن: (ویب ڈیسک) فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ انہوں نے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں جیسن کوبلر اور جمی فورلیس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو شکست دے کر مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے میلبورن میں جاری ہیں۔ جمعہ کو میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جیسن کوبلر اور جمی فورلیس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ https://twitter.com/AustralianOpen/status/1486890285774917638?s=20&t=oWlEx2xG2E6ptkKEVhbhBQ واضح رہے کہ میلبورن پارک میں یہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک کا دوسرا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل ہے۔ انہوں نے اس سے قبل 2014ء میں کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر کے ساتھ مل کر پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔ یہ کروشیا کے ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ کے کیریئر کی چوتھا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل ہے اور کرسٹینا ملاڈینوک کا تیسرا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل ہے۔

Watch Live Public News