رپورٹس کے مطابق اسرائیل ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کے لیے 2 ماہ کے لیے جنگ روک دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے دو سینیئر اہلکاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر "پیش رفت" کر رہے ہیں جس کے تحت اسرائیل حماس کے زیر حراست 100 سے زائد قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں اپنی جنگ کو دو ماہ کے لیے روک دے گا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق اگرچہ مجوزہ معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا، امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ معاہدہ تنازع کے حل کے لیے بنیاد رکھ سکتا ہے۔
یہ رپورٹ وسیع پیمانے پر نیویارک ٹائمز کی ایک سابقہ رپورٹ کی تصدیق کرتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی مذاکرات کار قیدیوں کی رہائی کے بدلے تقریباً دو ماہ تک جنگ روکنے کے معاہدے کے "قریب پہنچ رہے ہیں"۔