راحت فتح علی خان کے تشدد کے شکار شاگرد کا  بیان آگیا

راحت فتح علی خان کے تشدد کے شکار شاگرد کا  بیان آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان  کے تشدد کے شکار شاگرد نوید حسنین نے بیان میں کہا  ہے کہ جس بول کی بات ہو رہی ہے وہ راحت فتح علی خان کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا ،وہ بوتل مجھ سے گم ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ نامور گلوکار راحت فتح علی خان  کی ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں وہ اپنے ملازم سے کسی پوتل کو پوچھتے رہے۔

ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد راحت فتح علی خان اور انکے شاگرد کا ویڈیو بیان آیا ، جس میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ  یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ  میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی اور اب سب کے سامنے اب بھی مانگتا ہوں۔

شاگرد نوید حسنین نے بیان میں کہا کہ  جس بوتل کی بات ہورہی ہے، اس پر   راحت فتح علی خان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔شاگرد کا کہنا تھا کہ   راحت فتح علی خان میرےاستادہیں جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

Watch Live Public News