(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا پراسیکیوٹر رضوان عباسی عمران خان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کیس کی سماعت روز ہورہی ہے اس لئےعوام اور میڈیا کو اجازت ہونی چاہیے ، گزشتہ روز سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کو باہر نکال دیا گیا تھا 4،5 لوگ ہی تھے، جج نے پھر کہا وہ دو ڈیفنس کے وکیل کو مقررہ کررہے ہیں کیونکہ آپ کا وکیل نہیں آیا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ ان کا وکیل لاہور میں ہے جو دانت کی سرجری کے باعث وہ بول نہیں کرسکتا، پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ وہ ڈیمانڈ کرتے ہیں کیپیٹل سزا ہو، وہ چاہ رہے ہیں عمران خان کو سزائے موت ہو، دوسرا انہی کے اسسٹنٹ کو جس کے بارے ہمارے وکیل نے کہا تھا کہ اکتوبر، نومبر میں یہ آپ کے ساتھ آتا تھا اس کوجج نے کھڑا کردیا جس پر عمران خان نے کہا یہ تو میچ فیکسڈ ہے کہ ایک ہی ٹیم دونوں طرف سے کھیل رہی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ نجم سیٹھی نے کسی پروگرام میں یہ کہہ بھی دیا ہے کہ الیکشن سے پہلے سائفر کیس میں سزائے موت کا فیصلہ ہوجائے،امریکی سفیر ڈونلڈلو نے جنرل باجوہ کے لئے پیغام بھیجا تھا، الیکٹ ہوکر آئے وزیراعظم عمران خان نے حلف لیا ہوا تھا کہ جو بھی ملکی سالمیت کے خلاف کارروائی ہوگی وہ اپنی قوم کو بتائیں گے لہذا انہوں نے سائفر کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا۔
عمران خان نے جیل سے یہ پیغام دیا کہ مخالفین عوام کو دبا کر رکھنا چاہتے ہیں، ان نے نجات کا طریقہ یہی ہے کہ عوام حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے پی ٹی آئی امیدوار کو سپورٹ کریں، گھروں سے نکلنا آپ کو بہت ضروری ہے تاکہ خوف کے بت توڑے جائیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب جو ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، یہ عمران خان کو سزائے موت دینے میں کامیاب نہیں ہونگے۔
ہم ان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں جو ہومن رائٹس کے سربراہ بنتے ہیں وہ ہمارے ہی ظالم لوگوں کو پناہ دیتےہیں، ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں ان کے ویزے کینسل کئے جائیں، جج دلاور لندن بھاگ گیاتھا۔ اگر ان میں سے کوئی امریکہ بھی بھاگا تو ہم ادھر جاکر اس پر کیس کرینگے۔