8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف

8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف
کیپشن: 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف

ویب ڈیسک: صدر  مسلم لیگ ن شہباز شریف نےکہا ہےکہ 8 فروری کو شیر دھاڑےگا اور  مخالفین کا جلوس نکل جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیر  پر ایک نقطہ اور  لگادو  شیر  بن جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو  زرداری  پر طنز کرتے ہوئے انہیں فٹ بال میچ کا ریفری قرار دے دیا اور کہا کہ ایک سیاسی مہربان کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدورکارڈ نکالتے ہیں،یوں لگتا ہے  یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہوں، 8  فروری کو عوام کا سمندر ان کو یلوکارڈ دکھا کر میدان سے  باہرکردےگا۔


صدر  ن لیگ کا کہنا تھا کہ برسراقتدار  آکر ترقی کا پہیہ دوبارہ چلائیں گے، آج عوامی سمندرگواہی دے رہا ہےکہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا، سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، آپ کے ووٹ سے نواز شریف   چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، 8 فروری کو  ہیر پھیرکو دفنانا ہے اور  شیرکو جتانا ہے، آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی جانب دیکھ رہا ہے۔

Watch Live Public News