حادثے کی وجہ کیا تھی ؟جنوبی کوریا کے تباہ شدہ طیارے کی  ابتدائی رپورٹ 

حادثے کی وجہ کیا تھی ؟جنوبی کوریا کے تباہ شدہ طیارے کی  ابتدائی رپورٹ 
کیپشن: حادثے کی وجہ کیا تھی ؟جنوبی کوریا کے تباہ شدہ طیارے کی  ابتدائی رپورٹ 

 ویب ڈیسک  : جنوبی کوریا کی جیجو ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ اقوام متحدہ کی ہوا بازی ایجنسی  سمیت امریکا، فرانس اور تھائی لینڈ کے حکام کو پیش کر دی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں ’’پرندوں کے ٹکرانے’’ کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جبکہ انجنوں اور " لوکلائزر" لینڈنگ گائیڈنس ڈھانچے کا تجزیہ شامل ہے۔

 یادرہے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن  کےعالمی قوانین کے مطابق کسی حادثے کی صورت میں 30 دنوں کے اندر ابتدائی رپورٹ جبکہ 1 سال کے اندر حتمی رپورٹ پیش کرنا ہوتی ہے۔

 ماہرین نے  قرار دیا ہے  کہ سسٹم کے اینٹینا کو سپورٹ کرنے والا لوکلائزر طیارے کی نیویگیشن میں مدد کرتا ہے۔ جس کے بعد  طیارہ رن وے تک پہنچا تاہم موان ہوائی اڈے پر مضبوط کنکریٹ اور زمین  پر بنایا گیا ڈھانچہ ممکنہ طور پر تباہی کا سبب تھا۔

یادرہے 29 دسمبر کو جیجو ائیر لائن کا بوئنگ 737-800 جیٹ، بنکاک سے اور موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والا تھا، تاہم ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے کو اوور شاٹ کر گیا اور لوکلائزر کے ڈھانچے سے ٹکرا گیا،  جس کے باعث جہاز میں سوار 181 افراد اور عملے کے ارکان میں سے دو کے علاوہ تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ ہفتے کے روز متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ  بھی شیئر کی گئی تھی۔

حادثے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس کی طرف سے پرندوں کے ٹکرانے کا صحیح وقت ابھی تک غیر مصدقہ ہے، لیکن طیارے نے   پرندوں کے ٹکرانے کا ہنگامی اعلان کیا۔"

"دونوں انجنوں کی جانچ کی گئی، اور ہر ایک پر پرندوں اور پرندوں کے خون کے دھبے پائے گئے،"

" ڈھانچے  سے ٹکرانے کے بعد، طیارے میں  آگ لگ گئی اور ایک جزوی دھماکہ ہوا۔ دونوں انجن پشتے کے مٹی کے ٹیلے میں دب گئے، اور پشتے سے 30-200 میٹر تک آگے کا حصہ بکھر گیا۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ پائلٹس کی جانب سے مے ڈے کا اعلان کرنے سے عین قبل دونوں ڈیٹا ریکارڈرز کو بیک وقت ریکارڈنگ بند کرنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ طیارہ 498 فٹ (152 میٹر) کی بلندی پر 161 ناٹ (298 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 185 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا جس وقت بلیک باکسز نے ریکارڈنگ روک دی تھی۔

Watch Live Public News