مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
لاہور ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز عالمی وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔ انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔