شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی
کم جونگ ان نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدگی کے درمیان جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما نے اپنے حریفوں کے خلاف شدید بیان بازی کی جن پر انہوں نے جزیرہ نما کوریا کو جنگ کے دہانے پر دھکیلنے کا الزام لگایا۔ تفصیل کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ ممکنہ فوجی تنازعات میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ شمالی کوریا کہ کم جونگ ان نے یہ دھمکی 1950-53ء کی کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک تقریر میں دی۔ اس تقریر کا مقصد بظاہر وبائی امراض سے متعلق معاشی مشکلات کا شکار غریب ملک میں اندرونی اتحاد کو فروغ دینا تھا۔ کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف اپنی دھمکیوں کو تیز کر دے گا کیونکہ اتحادی موسم گرما کی مشقوں کو بڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں جنہیں شمالی کوریا حملے کی مشق کے طور پر دیکھتا ہے۔ شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی بحران کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، اور ہمارے ملک کا جوہری جنگی ڈیٹرنٹ اپنے مشن کو بالکل اور تیزی کے ساتھ متحرک کرنے کے لئے تیار ہے۔ https://twitter.com/nypost/status/1552521418910404608?s=20&t=NjNmBObFMEPP_kvdyDhFrg انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جواز فراہم کرنے کے لئے شمالی کوریا کو "شیطان" بنا رہا ہے۔ امریکہ- جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں نے امریکہ کے "دوہرے معیار" اور "گینگسٹر نما" پہلوؤں کو ظاہر کیا ہے۔ کم جونگ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کے جنوبی کوریائی رہنماؤں سے کہیں زیادہ آگے بڑھ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کی قدامت پسند حکومت کی قیادت "گینگسٹرز" کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مئی 2022ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، یون حکومت نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ سیول کے فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور شمالی کوریا کے جوہری خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے پیش قدمی کی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔