چھوٹے تاجران کی سہولت کیلئے آسان فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اجراء

چھوٹے تاجران کی سہولت کیلئے آسان فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اجراء
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجران کی سہولت کے لئے آسان فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹے تاجران کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ادائیگی ماہانہ بجلی کے بل کے ساتھ ہوگی، فکسڈ ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجران سے ایف بی آرکسی اور مد میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول نہیں کرے گا، مقررہ فکسڈ ٹیکس کی ماہانہ ادائیگی کرنے والے چھوٹے تاجران آڈٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ چھوٹے تاجران ماہانہ فکسڈ ٹیکس ادا کرکےمتعلقہ کمشنر سے سیکشن 235 کا استثنائی سرٹیفکیٹ حاصل کریں، وکلاء، ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور ایسے تمام سروس پرووائڈرز اپنے متعلقہ کمشنر سے استثنیٰ حاصل کرسکتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی ہیں، اس سلسلے میں مزید معلومات و رہنمائی کے لئے اپنے متعلقہ ٹیکس آفس سے فوری رابطہ کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔