مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ
لاہور: ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ق نے صدر چودھری شجاعت کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس میں موجودہ صورتحال کو زیر غور لایا گیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اجلاس میں طے پایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے الگ کیا جائے ، چوہدری شجاعت کی صحت فیصلوں پر اثر انداز ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 رکنی الیکشن کمیشن بنایا گیا ہے، پارٹی الیکشن میں جہانگیر جوجا ایڈووکیٹ چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قرار داد پاس کی گئی ہے کہ سبطین خان کواسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالا جائے گا۔ کامل علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بڑی ناخوشگوار صورتحال ہے، چوہدری شجاعت کی پارٹی اورسیاست کیلئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں، پارٹی کے ساتھ چند دن میں جو ہوا اس کا کوئی جواز نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔