نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کوجدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا

نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کوجدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا
لاہور : نگران پنجاب حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کے لئے اہم اقدام، بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں 16کروڑ27لاکھ روپے مالیت کی16 نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں اورجدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کردیے ہیں ۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ، جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے لیے جدید آلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ ،منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔