(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات بڑھا دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ سکولز اور کالجز میں موسم گرما کی شدت کی وجہ سے چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔اس حوالے سے وفاقی وزرات تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے پانچ اگست کو تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔