ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دے دیاین سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی، پنجاب نے اس سے اختلاف کیا۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست موسم گرما کی تعطیلات تجویز پیش کی۔ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔