اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے نیدر لینڈ کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بطورِ سفیر نیدرلینڈ نامزدگی پر ایمبیسڈر سلجوق تارڑ کو مبارکباد دی۔ نیدر لینڈ کے لئے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کتاب (All That Art) وزیر اعظم کو پیش کی