قوم کو جلد خوشخبری دوں گا، وزیر خزانہ کا اعلان

قوم کو جلد خوشخبری دوں گا، وزیر خزانہ کا اعلان
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس پر فخر ہے کہ پاکستانی قوم نے ہماری مشکلات کو سمجھا۔ اگر ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ قوم کو جلد خوشخبری دوں گا۔ وزیر خزانہ نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے حکومت سپورٹ کیا۔ ہم نے ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے جو فیصلے کرنے تھے، وہ کر لئے گئے ہیں۔ تاہم آئندہ بھی اس کی ضرورت محسوس ہوئی تو کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ قوم کو جلد اچھی خوشخبری سننے کو ملے گی۔ ملک کو معاشی گروتھ کی جانب لے جانے کیلئے اگر 10 سال ایک سمت میں چلا جائے تو یہ مقصد حاصل کرنا ہمارے لئے کچھ مشکل نہیں ہے۔ پاکستان کو خود کفیل بنانے کیلئے امیر اور صاحب حیثیت افراد کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ پاکستان کو جلد خود انحصاری کی طرف لےجائیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماہانہ 120 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔ ہمارا ملک 4 بڑے خساروں سے گزر چکا ہم کسی اور خسارے کیلئے تیار نہیں تھے۔ خودداری کی بات نہ کریں، اگر دوسرے ملکوں سے قرضہ لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے 7ویں اور 8ویں قسط کو ملا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فرنیچرز کی دکانوں، کار ڈیلروں اور رئیل سٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد پر بھی ٹیکس نافذ کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ تاہم سولر پینل اور زراعت کے بیجوں پر سے ٹیکس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔