مالاکنڈ : رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ ،ایک ہی گھر کے 9 افراد قتل

مالاکنڈ : رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ ،ایک ہی گھر کے 9 افراد قتل
مالاکنڈمیں رشتے کے تنازع پرگھرمیں گھس کرفائرنگ سے ایک ہی گھرکے 9 افرادقتل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈکے نواحی علاقے بگردرہ خارمیں مبینہ رشتے کے تنازع پرمسلح افرادنے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرکے 9 افرادجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4خواتین2بچے اور3 مردشامل ہے۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویزکی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمدخان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کاشاخسانہ بتایاجارہاہے۔مالاکنڈلیویزنے تفتیش شروع کر دی ہے اوربہت جلدملزمان کوگرفتارکیاجائے گا۔ ادھر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ذرداری نے مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر نو افراد کے سفاکانہ قتل کے سانحے کا نوٹس لے لیا۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بٹ خیلہ میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد کے اندوہناک قتل کے واقعے پر انتہائی صدمہ ہوا، معمولی تنازع پر خواتین اور بچوں سمیت نو افراد کا قتل معاشرے میں پھیلتے عدم برداشت کے افسوسناک رویے کا نتیجہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مالاکنڈ میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، خیبر پختونخوا حکومت مالاکنڈ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔