وزیر اعظم کو ترکیہ کے صدر کا ٹیلیفون، عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم کو ترکیہ کے صدر کا ٹیلیفون، عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ٹیلیفون کیا اور عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان کےعوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی صدر اردوان اور ترکیہ کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا، دونوں راہنماؤں نے معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔