سیکیورٹی فورسز کا عنائیت کلے ، تیراہ میں آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک 3 زخمی

سیکیورٹی فورسز کا عنائیت کلے ، تیراہ میں آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک 3 زخمی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑکے علاقے عنائیت کلے اورخیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا ہے، فائرنگ کے تبادلہ میں چاردہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرضلع باجوڑ کے علاقے عنائیت کلے میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈرشفیع سمیت تین دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشتگردوں کے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اوردہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپورتعاون کے عزم کا اظہارکیا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبرکے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تین زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا ، سیکورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔