پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 28 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 28 مارچ2021
ملک بھر میں کورونا کی ابتر صورتحال، این سی او سی کا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ، اسد عمر کہتے ہیں مثبت کیسز کی شرح بڑھنے سے اسپتال تیزی سے بھررہے ہیں، عوام کورونا سےبچنے کےلیے سختی سے ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،چیف سیکرٹریز ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرائیں۔مہلک کورونا وبا ایک روز میں مزید 57 زندگیاں نگل گئی، 4 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 44 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی، 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک۔پنجاب میں کورونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ، لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران1725 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے بھر میں مثبت کیسز2823 تک پہنچ گئے، فیصل آباد 188، راولپنڈی 149، ملتان 124، سیالکوٹ 85 اور گوجرانوالہ میں 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج، ماسک نہ پہننے پر مختلف علاقوں سے 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، خلاف ورزی پر ڈائیوو ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ سیل، پشاور میں بھی تابڑتوڑ کارروائیاں، ماسک نہ پہننے پر 22 دکاندار گرفتار، ایس و پیز کی خلاف ورزی پر 12 دکانیں سیل، بی آر ٹی میں بھی 49 شہریوں کو جرمانے، 11 شادی ہالز کے مینیجر گرفتار۔کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال، سندھ حکومت کا مزارات اوردرگاہیں بند کرنے کا فیصلہ، وزیراوقاف سہیل سیال کی زیر صدارت اجلاس میں مزارات اور درگاہیں کل سے بند کرنے کی منظوری، صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی، صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا۔

Watch Live Public News