ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مقبول پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانا کے ساتھ شادی کو اپنی خوش قسمتی قرار دیدیا۔
گلوکار نے اپنی اہلیہ کو کوئین قرار دیدیا، انسٹاگرام میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا میری کوئین! مجھے بہت خوشی ہے کہ میں تم سے ملا، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہو جانی تھی۔ عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ تم میری زندگی میں آنے والی مضبوط ترین شخصیت ہو۔
آخر میں عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے یہ پیغام اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا۔