پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 28 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 28 مارچ2021

کوروناسےبچاؤکیلئےمکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے،مہلک وباء کی تیسری لہرمزیدخطرناک ہورہی ہے،احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سےبھرجائیں گے،وزیراعظم کاقوم کےنام خصوصی پیغام،کہاسینیٹ الیکشن میں احتیاط نہ کرنے کے باعث کرونا کا شکار ہوا۔

ملک بھر میں کورونا کی ابتر صورتحال، این سی او سی کا پابندیاں سخت کرنے کافیصلہ، اسد عمر کہتے ہیں مثبت کیسز کی شرح بڑھنے سے اسپتال تیزی سےبھررہے ہیں، عوام کورونا سےبچنے کےلیے سختی سے ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،چیف سیکرٹریز ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرائیں۔

مہلک کورونا وبا ایک روز میں مزید 57 زندگیاں نگل گئی، 4 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 44 فیصد رہی، فعالکیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی، 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک۔

پنجاب میں کورونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ، لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران1725 نئے کیسز سامنے آگئے، لاہور کے 40 علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ،آنےجانےوالےافرادکی سخت مانیٹرنگ کاعمل جاری،کمشنرلاہورکیپٹن(ر)محمدعثمان کی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرپکڑدھکڑکی ہدایت۔

ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج، ماسک نہ پہننے پر مختلف علاقوں سے 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، خلاف ورزی پر ڈائیوو ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ سیل، پشاور میں بھی تابڑتوڑ کارروائیاں، ماسک نہ پہننے پر 22 دکاندار گرفتار، ایس و پیز کی خلاف ورزی پر 12 دکانیں سیل، بی آر ٹی میں بھی 49 شہریوں کو جرمانے، 11 شادی ہالز کے مینیجر گرفتار۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔