جلسے میں نہ دس لاکھ افراد، نہ ترپ کاپتہ، نہ کوئی سرپرائز ملا

جلسے میں نہ دس لاکھ افراد، نہ ترپ کاپتہ، نہ کوئی سرپرائز ملا

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے حالیہ صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھاکہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان مگر اب قدموں میں پڑا ہے کپتان، جلسے میں نہ دس لاکھ افراد، نہ ترپ کاپتہ۔نہ کوئی سرپرائز ملا.

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا پی ٹی آئی جلسے میں جیب سے نکالا خط کا ٹکڑا نہیں استعفی تھا، مگر عمران نیازی کا استعفیٰ دینے اور دکھانے کودل نہیں کرتا، کہاوت ہے جب مرغا صبح کی آذان رات کو دے توسمجھ جاو چھری اس کی گردن پر ہے، آج اسلام آباد ایچ 9 میں پی ڈی ایم کا بے مثال اور تاریخی اجتماع ہوگا.

حافظ حمد اللہ نے کہا عظیم اجتماع سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن شہبازشریف مریم نواز اوردیگر قائدین خطاب کرینگے،آج کاجلسہ عمران نیازی کے اقتدار کے خاتمے کےلئے سیاسی جنازہ ثابت ہوگا.

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔