طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا

طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا
مسلم لیگ ق کے رہنماء اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا. ایک بیان میں ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزارت سے استعفیٰ دے دیاہے، کچھ دیر میں تفصیلی بیان جاری کروں گا. ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا. واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے مسلم لیگ ق نے حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیٍغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا. اس سے قبل خبریں آئیں تھیں کہ ق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کو بڑی آفر کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اتحادیوں کے تحفظات کو سن لیا گیا ہے، اور حتمی فیصلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پروزیرالہٰی اور وزیراعظم کی ملاقات حتمی فیصلے بتانے کیلئے ہی ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی کو بنی گالہ بلایا گیا، اور حکومت پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو دینے اور عثمان بزدار کو ہٹانے میں رضا مندی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے، اور دوسری اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو گورنر سندھ اور پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جب کہ بی اے پی کو وفاقی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی بڑی پیشکش کے بعد حکومتی اتحادی اپوزیشن کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔