پنجاب ، کےپی انتخابات ملتوی کیس: پاکستان بار کونسل کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

پنجاب ، کےپی انتخابات ملتوی کیس: پاکستان بار کونسل کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس میں پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان بار کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز میں تقسیم پر اظہار تشویش بھی کیا۔ پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے، عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں، ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے ان کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا چاہئے۔ پاکستان بار نے کہا ہے کہ ازخود نوٹس کے اختیار سے متعلق رولز وضع کیے جائیں، عدلیہ کی ساکھ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے بنچز کی تشکیل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، آئین کی بالادستی اور رول آف لا کیلئے اعلی عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، بدقسمتی سے انتحابات سے متعلق از خود نوٹس سیاسی معاملے پر لیا گیا۔ پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے کہ سی سی پی او کے ٹرانسفر سے متعلق کیس میں دو ججز کی درخواست پر از خود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا، از خود نوٹس لینے سے اختلافی فیصلہ سامنے آیا جس سے عدلیہ کا وقار کم ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔