سرکاری اسکولوں میں ملازمین کی رہائشگاہیں بنانے کا انکشاف 

سرکاری اسکولوں میں ملازمین کی رہائشگاہیں بنانے کا انکشاف 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی فہرست میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے سرکاری اسکولوں میں ملازمین نے رہائشگاہیں بنا لیں ہیں۔

دستاویزات کے مطابق لاہور کے 106 سرکاری ہائی اسکولز میں رہائشگاہیں قائم ہیں، لڑکیوں کے 62 اسکولز میں لوگ رہائش پذیر ہیں، گوالمنڈی، چونا منڈی، شادباغ، سمن آباد کے اسکولوں میں رہائشگاہیں قائم ہیں۔ ملتان روڈ، سبزہ زار، اردو بازار کے سرکاری اسکولز میں رہائشگاہوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ 

اس کے علاوہ کینٹ، بیدیاں روڈ، والٹن کے سرکاری ہائی اسکولوں میں بھی ملازم رہائش پذیر، گلبرگ، اقبال ٹاون، واحت روڈ، ماڈل ٹاون، ٹاون شپ میں بھی رہائشگائیں ہیں۔ 

لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے رہائشگاہوں کی مزید تفصیلات مانگ لی ہیں، متعلقہ اسکولوں کی انسپکشن کے بعد رہائشگائیں ختم کروائیں گے اور  سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News