پاکستان کی ایک اورسفارتی کامیابی

پاکستان کی ایک اورسفارتی کامیابی

جنیوا(پبلک نیوز) یو این ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پاکستان کی جانب سے اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں اوآئی سی کو کامیابی ہوئی ہے، اوآئی سی میں پاکستان نے قراداد پیش کی جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کااعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہورہے ہیں، نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے وہ خوف میں مبتلا ہیں، فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تونیتن یاہوبے نقاب ہوجائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔