پاکستان اور روس میں گیس پائپ لائن پر اہم معاہدہ طے

پاکستان اور روس میں گیس پائپ لائن پر اہم معاہدہ طے

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے میں اہم پیش رفت، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نکولائی شگلوگوف کی انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ پر آج ماسکو میں دستخط۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کے بعد انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت روس کے اشتراک سے اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے مخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60دن کے اندر اندر قائم کیا جائے گا۔

منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔ روس کے معاھدہ 2015میں ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا تھا۔ موجودہ حکومت نے اس ضمن میں موثر اور جامع حکمت عملی سے معاھدے میں نئی روح پھونک دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔