اسلام آباد ( پبلک نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک میں حالیہ پانی کے مسئلہ کے پیش نظر پنجاب اور سندھ کو فراہم کیے جانے والے پانی میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ارسا کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کی قلت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور سندھ کو دیئے جانے والے پانی میں مزید کمی کی جائے گی۔ یہ کمی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو فراہم کیے جانے والے پانی میں نہیں کی جائے گی۔
شارٹ فال کے پیش نظر کو پنجاب اور سندھ 32 فیصلہ کم پانی دیا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں صوبوں کو 23 فیصد کمی کا سامنا تھا۔ فیصلہ کے بعد آج سے پنجاب کو اب 83 ہزار جبکہ سندھ کو 74 ہزار کیوسک پانی مل سکے گا۔
واضح رہے کہ ملکی آبی ذخائر میں کمی تسلسل سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ ارسا کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف 24 گھنٹوں دوران آبی ذخائر میں 60 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوئی۔ پانی کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ 72 ایکڑ فٹ باقی ہے۔