قاہرہ ( پبلک نیوز) پاک مصرمشترکہ ایئرڈیفنس مشق سکائی گارڈون آج سے شروع۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی مشق کی افتتاحی تقریب قاہرہ میں ہوئی۔ تقریب میں پاک مصر فوجی حکام نے شرکت کی۔ مصری چیف آف ایئرڈیفنس بھی تقریب میں شریک تھے۔ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزلیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدرنےتقریب کامشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک مصرایئرڈیفنس دستےپہلی بارمشترکہ مشق میں شریک ہیں۔ مشق بہترانضمام، باہمی رابطے،ہم آہنگی کےفروغ کی تکنیک پرمشتمل ہوگی۔ دشمن سےکثیرالجہتی خطرات کیخلاف جامع ردعمل جانچاجائےگا۔ 2 ہفتےجاری رہنےوالی مشق کامقصدباہمی فوجی تعاون کووسعت دیناہے۔