ویب ڈٰسک: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین سے متعلق دیے جانے والا بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ کو ان کی صلاحیتوں اور کارناموں کی وجہ سے مداح ایک رول ماڈل سمجھتے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔37 سالہ سابقہ کھلاڑی کا ماننا ہے کہ خواتین صرف خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس سے کہیں زیادہ ہیں جو معاشرہ انہیں بنانا چاہتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری میں اپنے ایک انٹرویو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کا بیان درج ہے، ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کرسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک کی پرورش کے ساتھ ساتھ مختلف کمرشلز اور بھارتی اسپورٹس شوز میں دکھائی دے رہی ہیں۔